Top 30+ Easy Urdu Paheliyan With Answer

Welcome to Urdu Paheliyan Collection #5. In this post, I will share with you the best 30+ Paheliyan Urdu.

If you are interested in puzzles then today's post is going to be very interesting for you because I have included in it some very good Urdu puzzles which you can enjoy reading.

Top 30+ Easy Urdu Paheliyan With Answer

You can also share these Urdu riddles with your friends. In Collection #5 we have added 30+ easy paheliyan in urdu with answer.

I have already shared some collections of Paheliyan, if you haven't read that, then I will add their link below too. If you like these Paheliyan Urdu then don't forget to add your comment below.


بال اتارو کھال اتارو ٹکڑے کر کے جلدی کھا لو

 جواب:-  ناریل  



اُلٹا ہو تو ہاتھی ہے سیدھا ہو تو اونٹ

 جواب:-  لوٹا  



رنگ ہرا ہے منہ پہ لالی گلے میں اس کے گھنٹی کالی

 جواب:-  طوطا  



ہم سے خوب لاتیں کھائے پھر بھی نا برا منائے

 جواب:-  فٹبال  



چلتی جائے اِک کہانی برسوں تک نہ ہو پرانی

 جواب:-  صدی  



مٹھی میں وہ لاکھوں آئیں گِن کر ہم کیسے سمجھائیں

 جواب:-  ریت کے زرے  



کہتے ہیں اُسے آتا جاتا، نا وہ جاتا نہ وہ آتا

 جواب:-  راستہ  



ہر ایک اپنے آپ کو اس سے ڈھانپے، بڑے سے بڑا پہلوان بھی تھر تھر کانپے

 جواب:-  سردی  



ہری ٹوپی لال دوشالا، جس کے پیٹ میں موتیوں کی مالا

 جواب:-  لال مرچ  



کبھی ہیں لال کبھی ہیں کالے لاکھوں بار ہیں دیکھے بھالے

 جواب:-  کوئلے  



جب دیکھو پانی میں پڑا ہے پانی بہتا وہ کھڑا ہے

 جواب:-  عکس  



ایک تھال موتیوں بھرا، سب کے سر پر اُلٹا دھرا

 جواب:-  آسمان اور تارے  



ایک جیسے دو تھال، ایک میں لوہا ایک میں دال

 جواب:-  ترازو  



جس شے کو ہر دیس میں پایا، اس کی صورت ہے نہ سایہ

 جواب:-  ہوا  



وہ کون سا درخت ہے جس میں لکڑی نہیں ہوتی

 جواب:-  کیلے کا درخت  



وہ کون سا کھیل ہے جس میں پیچھے رہنے والا جیت جاتا ہے

 جواب:-  رسا کشی  



وہ کون سی دال ہے جس کو الٹا لکھا جائے تم ملک کا نام بنتا ہے

 جواب:-  ماش کی دال  



وہ کون سی جگہ ہے جہاں گیارہ میں دو جمع کریں تو جواب ایک آتا ہے

 جواب:-  گھڑی  



وہ کونسی جگہ ہے جہاں آپ کے علاوہ سب بیٹھ سکتے ہیں

 جواب:-  آپ ہی کی گود میں  



وہ کونسی چیز ہے جو پانی میں نظر تو آتی ہے مگر گیلی نہیں ہوتی

 جواب:-  عکس  



وہ کیا ہے جس کو بھوک لگے تو کھا لیتے ہیں پیاس لگے تو پی لیتے ہیں اور جب سردی لگے توجلا لیتے ہیں

 جواب:-  ناریل  



وہ کون سا جسم کا حصہ ہے جو جھوٹ بولنے پر گرم ہو جاتا ہے

 جواب:-  ناک  



وہ کونسی جگہ ہے جہاں لوگ جیت کے بجائے ہار مانگتے ہیں

 جواب:-  پھولوں کی دکان پر  



وہ کونسی چیز ہے جو کھیت میں سبز، بازار میں کالی اور گھر میں لال ہوتی ہے

 جواب:-  چائے کی پتی  



وہ کیا ہے جو رات میں ہے دن میں نہیں دیے کے نیچے ہے مگر اوپر نہیں

 جواب:-  اندھیرا  



انسانی جسم کا وہ کونسا حصہ ہے جس کو الٹا پڑھو تو دوسرے حصے کا نام بن جاتا ہے

 جواب:-  ناک-کان  



وہ کیا ہے جو بنا پروں کے اڑتا ہے اور بنا آنکھوں کے روتا ہے

 جواب:-  بادل  



وہ کونسی چیز ہے جو دھونے پر گندی ہو جاتی ہے

 جواب:-  پانی  



وہ کونسا جانور ہے جس کے 9 دماغ تین دل اور خون نیلے رنگ کا ہوتا ہے

 جواب:-  آکٹوپس  



وہ کونسا پرندہ ہے جو جل بھی جائے تو زندہ رہتا ہے

 جواب:-  جگنو  



ایسی کونسی چیز ہے جو سردی ہو یا گرمی ٹھنڈی ہی رہتی ہے

 جواب:-  برف  



وہ کون سا پھل ہے جو ہم خرید نہیں سکتے

 جواب:-  محنت کا پھل  



وہ کیا ہے جس کے سامنے آتے ہیں لوگ مسکراتے ہیں

 جواب:-  کیمرا  



وہ کیا ہے جس کو جتنا استعمال کرو وہ چیز اتنا بڑھتی ہے

 جواب:-  عقل  



Also Read:




Post a Comment

Previous Post Next Post