Urdu Paheliyan With Answers Collection 2
بن بلائے ڈاکٹر آئے چوری چھپے انجیکشن لگائے
جواب:- مچھرہمارے جسم کا وہ کونسا حصہ ہے جس کے الفاظ اُلٹا کر پڑھیں تو ایک پینے والی چیز بن جاتی ہے
جواب:- سربیٹھے ہیں بلکل اُونٹ کے جیسے اُڑتا ہے جیسے فٹ بال، جسم پر کوئی بال نہیں چکنی رنگ برنگی کھال
جواب:- مینڈکاس سبزی کا نام بتائیں جس کے نام کا دوسرا حرف ہٹانے سے ایک پھل کا نام بن جاتا ہے
جواب:- کریلالکڑی کی ڈبیا جب ہاتھ آئی ڈبیا کو توڑا اور کھائی مٹھائی
جواب:- اخروٹہو اگر ایک تو ہے بے کار سب کو دونوں ہی درکار
جواب:- جوتاجلنے سے پہلے جیسی تھی راکھ بنی تو پھر ویسی تھی
جواب:- رسیدن کو سوئے رات کو روئے جتنا روئے اتنا ہی کھوئے
جواب:- موم بتیہری ڈنڈی لال کمان توبہ توبہ کرے پٹھان
جواب:- ہری مرچتین حرفوں کا میرا نام کھانے کے آتا میں کام الٹا سیدھا ایک سماں نہ میں لڈو نہ میں پان
جواب:- ناناک شے دونوں رنگ دکھائے کڑوی یا میٹھی بن جائے
جواب:- زبانچھیلوں تو چھلکا نہیں چوسو تو گھٹلی نہیں
جواب:- انگورمنہ سے تو وہ کچھ نہ بولی اک ایک بات مگر ہے کھولی ہے وہ علم کا ایک خزانہ رکھے پاس اسے ہر دانا
جواب:- کتابہر لمحہ وہ یاد آتی جائے جب بھی دیکھو چلتی جائے
جواب:- گھڑیدیکھو اک پتے کا کمال ڈالو سبز اور نکالو لال
جواب:- پانجب بھی دسترخوان بچھایا ایک ایسا مہمان بھی آیا جُھوٹا کر دے ہر کھانا اور مشکل ہو اسے بھگانا
جواب:- مکھیشیشے کا ہے اک مکان اندر لوہے کا ہے سامان
جواب:- بلبگھوم گھوم کے گیت سنائے ایک ہی قصہ کہتا جائے
جواب:- مچھرابا جی بازار جانا میرے جیسی گڑیا لانا
جواب:- آئینہاس کے بازو ہیں نہ ٹانگیں پھر بھی مارے خوب چھلانگیں اچھلا کودا دوڑ کے آیا سب نے مار کے پرے بھگایا
جواب:- فٹ بالجس نے بھی وہ ساز بجایا خود نہ سنا دوسروں کو سنایا
جواب:- خراٹےچار حرفوں میں میرا نام ہوا میں اڑنا میرا کام
جواب:- پتنگلال گائے لکڑی کھائے پانی پئیے اور مرجائے
جواب:- آگپھل کا نام تلاش کریں آدمی محنت پر آمادہ ہوجائے تو مشکل آسان ہوجاتی ہے
جواب:- آمدیکھی ہم نے رات کی رانی آنکھ سے جس کے ٹپکے پانی
جواب:- موم بتینہ لکھے نہ لکھنے دے لکھے ہوئے کو صاف کرے چیز تو ہے یہ چھوٹی سی کام کرے یہ بڑے بڑے
جواب:- ربڑاس براعظم کا نام بتائیں اگر اس کے نام کو الٹا بھی پڑھا جائے تو پھر بھی کوئی فرق نہیں پڑتا
جواب:- ایشیاابا ابا بازار جاؤ ایک شیشی میں دو رنگ لاؤ
جواب:- انڈاہری پٹاری کانٹوں بھری کھول کے دیکھو تو لال پری
جواب:- کریلاابا ابا کٹورے پہ کٹورا بیٹا باپ سے گورا
جواب:- ناریل کا کھویاایک سمندر میں تیس جزیرے بکھرے ان میں موتی ہیرے جو بھی ان کی سیر کو جائے مفت میں ہیرے موتی پائے
جواب:- قرآن پاکنہیں چاہیے ایندھن مجھ کو نہیں چاہیے کھانا مجھ پر چل کر آس پاس کا سفر کرو تم سہانا
جواب:- سائیکلسرخ دیوار اور سبز مکان جس میں بیٹھے کالے مہمان
جواب:- تربوزسفید مرغی اور ہری پونچھ تجھ کو نہ آئے تو خالہ سے پوچھ
جواب:- مولیخشکی پر نہ اس کو پاؤ پانی میں اترو تو کھاؤ
جواب:- غوطہکاغذ میں اک دھاگہ چھوڑ کے اعظم بھاگا
جواب:- پٹاخاہاتھ میں ڈنڈا نہ تلوار ننھا سا اک چوکیدار
جواب:- تالاایک بشر کے تین لباس تین اکھٹے کس کے پاس اول پہنا، دوم پہنا سوم آیا کس کو راس
جواب:- بچپن، جوانی، بڑھاپاوہ کیا چیز ہے جو سورج کے سامنے تو رہتی ہے لیکن اس کا سایہ نہیں ہوتا
جواب:- ہواپتلی سی رانی بانس کی باہیں کھائے نہ پئے ناچے ہوا میں
جواب:- پتنگگھوم گھوم کے ہوئی تیار سب کو آئے اس پہ پیار
جواب:- جلیبیدو ہیں ہاتھ ایک کمر ٹانگیں چار پر نہیں ہے سر
جواب:- کرسیایک کاغذ جو لے کر آیا جو مانگا سو اس نے پایا
جواب:- روپیہایک پودے پر کھلنے والا ایک درخت پر ملنے والا دو ناموں کی ایک مٹھائی سب نے دیکھی سب نے کھائی
جواب:- گلاب جامنغور کرو اور دیکھو بھالو چاہے پی لو چاہے کھا لو
جواب:- غصہوہ کون سی چیز ہے جو نظر تو آتی ہے مگر اپنا وزن نہیں رکھتی
جواب:- سایہسفید کھیت اور کالے دانے بوجھیں اس کو بڑے سیانے
جواب:- کتابمیں خود کو سامنے پاتا ہوں جب تجھ کو دیکھنے آتا ہوں
جواب:- آئینہمنہ بھی کالا پیٹ بھی کالا کالا اس کا رنگ مٹی کھائی گوری چٹی خوب ہے اس کا ڈھنگ
جواب:- تواباہر حلوہ ہے اور اندر ہڈی ہر دم اک دوجے سے چپکی
جواب:- کھجورایسی چیز بتائیں جو چاند میں ہے سورج میں نہیں، دن میں ہے رات میں نہیں
جواب:- نجس شے کو ہر دیس میں پایا اس کی صورت ہے نا سایہ
جواب:- ہواسب کاموں سے اچھا کام خود ہی کرنا پڑے تمام
جواب:- نمازکیا نیارا قلعہ بنایا نہ مٹی نہ چونا لگایا
جواب:- مکھیوں کا چھتاکالی اس کی وردی دھیمی اس کی چال ہر گھر میں وہ ایسے پھرے جیسے کوتوال
جواب:- کوابیل پڑی تالاب میں اور پھول کھلتا جائے عجب تماشا میں نے دیکھا پھول بیل کو کھائے
جواب:- چراغسات حرفی نام ہے اس کا لوہے پہ چلنا کام ہے اس کا
جواب:- ریل گاڑیکوئی نہ دیکھے اور دکھلائے لیکن وہ سب کو تڑپائے
جواب:- دردکیوں اس سے انسان ڈرے ڈنک نہیں جو زہر بھرے بیماری کو وہ دور کرے ناحق کیوں انسان مرے
جواب:- ٹیکاچپ بیٹھے تو بور کرے ہاتھ مارو تو شور کرے
جواب:- ڈھوللمبی سی وہ ناک والا کالے سے وہ منہ والا ٹانگیں اس کی سب برابر ناک لے جائے سر سے اوپر
جواب:- ہاتھیکیا آپ بتاسکتے ہیں کہ وہ کون سی چیز ہے جو آگ میں پلتی ہے
جواب:- دھواںساتھی اس کا جو بھی ہوگا آنکھ سے کانا وہ بھی ہوگا
جواب:- بندوقایک تلوار سی ہے دو دھاری جس نے کاٹی کھیتی ساری
جواب:- درانتیباندھ کمر میدان میں آئی سر پٹخا تو ہوئی صفائی
جواب:- جھاڑوچار کھڑے ہیں چار بڑے ہر ایک منہ میں دو دو پڑے ہیں
جواب:- چارپائیہاتھ نہیں پاؤں نہیں ہیں پھر بھی تیز دوڑتا ہے وہ سیدھا چلنا وہ نہ جانے ٹیڑھا میڑھا چلتا ہے وہ
جواب:- سانپکب اچھا ہے اس کو کھونا مفت میں جو ملتا ہے سونا
جواب:- نیندہاتھ میں پکڑیں اور مروڑیں جو بھی دیکھے اس کو توڑے
جواب:- روٹیچھوٹی سی اک نار ڈبکی مارے جائے پار
جواب:- سوئیاک راہ پر دو بہنیں جائیں سر پر بھاری بوجھ اٹھائیں
جواب:- ریل کی پٹریچایسے رنگ کا نام بتائیں جس کے حروف الٹنے سے نام میں کوئی تبدیلی نہیں آتی
جواب:- لالپانی کا مٹکا پیڑ پر ہے لٹکا ہوا کا جھٹکا اس کو نہیں کھٹکا
جواب:- ناریلروئی کے گالے بڑے نرالے ٹھنڈے ٹھنڈے لے کر کھالے
جواب:- اولےدونوں کو باندھا ایک ہوئے دونوں کو کھولا دور ہوئے
جواب:- دروازہاپنی کہے اپنی ہی سنائے کسی کی وہ سننے نہ پائے
جواب:- ٹی وی