Best Urdu Paheliyan With Answers Collection 3

Welcome to Urdu paheliyan with answer collection #3 I hope you all are well. If you like puzzles then today's post is going to be a lot of fun for you because in this post I will share with you top Urdu paheliyan with answers.

Best Urdu Paheliyan With Answers Collection 3

 If you are looking for funny puzzles then you are at the right place, you have found all types of Urdu riddles/puzzles here. I have already shared many more Paheliyan In Urdu with you, if you have not read then click on the links given below.



Urdu Paheliyan With Answer Collection #3

نہ ان کے کان نہ ان کی زبان مگر شور مچائیں خوب، کھایں ہماری جان

 جواب:-  سپیکر  



کمر پہ بٹھا کے جھولا جھلائے بہا کے خون پسینہ سب کو کھلائے

 جواب:-  باپ  



دو پروں کی پری ہے وہ گَند سے بھری ہے وہ

 جواب:-  مکھی  



ایک انگوٹھی میں دو نگینے بچے سے جو کوئی نہ چھینے

 جواب:-  ماں باپ  



رات کو جاگے دن کو سوئے الٹا لٹکے، سیدھا نہ ہوئے

 جواب:-  چمگادڑ  



تین حرف سے بنتا ہوں میں بچوں کا میں ساتھی ہوں ، میری وجہ سے مار وہ کھائیں پھر بھی سدا سے باقی ہوں

 جواب:-  شور  



ایک بہن اور بتیس بھائی وہ ان سب کی قید میں آئی کھڑے ہیں وہ سب گھیرا ڈالے اس کو قید سے کون نکالے

 جواب:-  دانت اور زبان  



سبز لباس سرخ بدن پیٹ میں کالے پتھر ہیں کھاؤ اور پیو اس کو اس میں رس کے ساگر ہیں

 جواب:-  تربوز  



دیکھا ایک ایسا دربار جس کے لاکوں پہرے دار لے کر بیٹھے ہیں ہتھیار اے لوگو رہنا ہوشیار

 جواب:-  شہد مکھی کا چھتہ  



یہ ہر گھر میں ہوتی ہے سب کو پناہ یہ دیتی ہے کھڑی رہے تو دوست ہے یہ گر جاے تو جان لیتی ہے

 جواب:-  دیوار  



جب بھی وہ میدان میں آے قدم قدم پر ٹھوکر کھاے اچھلے کودے دوڑے بھاگے سب ہیں پیچھے وہ ہے آگے

 جواب:-  فٹبال  



ہری ہری سی اس کی چوٹی ہلکی ہلکی، چھوٹی چھوٹی چیریں اور پکائیں اس کو لوگ مزے سے کھائیں اس کو

 جواب:-  بینگن  



دتن کی لمبی سر کی چھوٹی کر دے سب کی بوٹی بوٹی

 جواب:-  چھری  



مٹی میں تھا جسے دبایا بن ٹھن کر وہ باہر آیا

 جواب:-  بیج  



پانی ہے جو بہت سفید چھپا ہے طاقت کا اس میں بھید

 جواب:-  دودھ  



ایک روشن روشن اس کی دم رات کو حاضری دن کو گم

 جواب:-  جگنو  



گدگدی ہوئی تو فوراً ہم پر آئی منہ ہو گیا ٹیڑھا خوشی ایسی چھائی

 جواب:-  ہنسی  



بڑی ٹینکی سے لگی ہے لمبی نالی نہ اس میں پانی نہ ہے خالی

 جواب:-  ہاتھی  



نہ فاقے ہیں اور نہ روگ ہیں مگر پھر بھی بھوکے کیوں لوگ ہیں

 جواب:-  روزہ  



میں نے کھولے محل کے پٹ جی میں آیا کر جاؤں چٹ چھری بولی کھا لے جھٹ پٹ خون اس کا چوس لے فاٹا فٹ

 جواب:-  مالٹا  



کالے منه کی بھرے قلانچی الٹی ہو انگلی پر ناچی جب کنویں میں وہ ڈوبکے دل کا حال بتا دے چپکے

 جواب:-  قلم  



سفید رنگ کی دیکھی وہ ناری اس کو ہے اک عجیب بیماری جب بھی اس کو کوئی ہاتھ لگے بدن سکیڑے شرماے اور لجاے

 جواب:-  اولا  



ایک سینگ کی ایسی گاۓ جتنا دو اتنا ہی کھاے کھانا کھاتے گیت وہ گاے پیٹ نہیں اس کا بھر پاے

 جواب:-  چکی  



کالا ہے پر کوا نہیں درخت پر رہتا ہے بندر نہیں پتلی کمر ہے پر چیتا نہیں جو نہ بوجھے وہ جیتا نہیں

 جواب:-  چیونٹا  



سرخ دیوار اور سبز مکان جس میں بیٹھے کالے مہمان

 جواب:-  تربوز  



پیلا بابا پیلی داڑھی منہ پرنہیں ہے پیٹ میں بھائی

 جواب:-  آم  



دور دیس سے چل کرآیا بن بولے سب حال سنایا

 جواب:-  خط  



لال گائے لکڑی کھائے پانی پئیے اور مرجائے

 جواب:-  آگ  



دانتوں سے ہر ایک چبائے بھولے سے نہ کوئی کھائے منہ کی بدبو دور کرے بندے کو مسرور کرے

 جواب:-  پان  



وہ کون سی چیز ہے جو بندھے رہنے کے باوجود چلتی ہے

 جواب:-  گھڑی  



ہم نے دیکھی بات نرالی بھائی گورے بہنیں کالی

 جواب:-  دن رات  



آیا نواب گیا نواب کھڑکی کھول کر دیا جواب

 جواب:-  خط  



دن کو سوئے رات کو روئے جتنا روئے اتنا ہی کھوئے

 جواب:-  موم بتی  



رات کو آکر دن کو جائے شام ہوئی تو پھر گھر آئے

 جواب:-  اندھیرا  



بے شک پاؤں کے نیچے آئیں پھر بھی پھول نہ مسلے جائیں

 جواب:-  قالین پر بنے ہوئے پھول  



شہر کا نام تلاش کریں آج کل آصف اکثر لائبریری پرملتا نہیں ہے

 جواب:-  ملتان  



اوپر ڈھکنا نیچے پانی پانی میں اک پھول پھول پکا کر کھالو پھر جانا اسکول

 جواب:-  انڈا  



Also Read:



Post a Comment

Previous Post Next Post