Best Urdu Paheliyan Collection #4
راجہ رانی سنو کہانی ایک گھڑے میں دو رنگ پانی
جواب:- انڈااس نے سب کے کام سنوارے ورنہ ہوتے احمق سارے
جواب:- عقللال گائے لکڑی کھائے پانی پیئے اور مر جائے
جواب:- آگوشن روشن اس کی دم رات کو حاضر دن کو گم
جواب:- جگنودُبلی پتلی سی اِک رانی اوپر آگ اور نیچے پانی منھ چُومو تو شور مچائے بات کرو تو چُپ ہو جائے
جواب:- حقّہمیری پہیلی بوجھو گے تُم ایک انچ چڑیا ، دو گز کی دم
جواب:- سوئی دھاگابات انوکھی کیا کوئی جانے اِک ڈبیا میں سینکڑوں دانے میٹھے میٹھے رنگ رنگیلے رس بھرے رس دار رسیلے کوئی چُوسے کوئی چبائے بچّہ بوڑھا ہر اِک کھائے
جواب:- انارنازک سی اِک گڑیا لوگ کہیں گے سب اس کو اُڑیا کاغذ کے سب کپڑے پہنے دھاگے کے سب زیور گہنے سیدھی جائے مڑتی جائے پری نہیں پر اڑتی جائے
جواب:- پتنگدنیا میں ہیں ہم دو بھائی بھاری بوجھ اٹھانے والے پاؤں تلے دب جانے والے لیکن یہ ہے بات نرالی دن بھر تو ہم بھرے ہوئے ہیں رات آئے تو بالکل خالی
جواب:- جوتےبہت بڑا سا ایک پیالہ جیسے کوئی کمرا گول ختم نہ ہوگا اِس کا پانی پیتے جاؤ ڈول کے ڈول
جواب:- کنواںجانے کس شے کا ہے سایا بادل سا بن کر لہرایا اڑتا جائے اڑتا جائے طرح طرح کی شکل بنائے پکڑو تو وہ ہاتھ نہ آئے
جواب:- دھواںرات کو وہ آتا ہے اکثر راگ سناتا ہے گا گا کر
جواب:- مچھرچلتا ہے تو تھکتا نہیں پَر ہیں لیکن اُڑتا نہیں
جواب:- پنکھامیں آ جاؤں تو تم کھوجاؤ میں جاؤں تو تم آ جاؤ
جواب:- نیندسفید غار میں پیلی رانی اردگرد ہے اس کے پانی
جواب:- انڈاشیشوں کی کوٹھڑی کانٹوں کی باڑ سفید اور کالا رنگ ہے بوجھ میرے یار
جواب:- آنکھیںلائے تھے ہم ہری بھری ہاتھ میں دیکھا لال پری
جواب:- مہندیہر رنگ میں ناچ دکھاتا ہر گھر میں پایا جاتا
جواب:- ٹی وینہ مٹی نہ ریت ایسا ہے اک کھیت
جواب:- سرہاتھ لگے نہ ہاتھ میں آئے بس کان سے پکڑی جائے
جواب:- آوازہرا ہرا یا پیلا پیلا کچھ سوکھا کچھ کچھ گیلا
جواب:- کیلاپیچھے سب کے جائے جدھر اجالا ادھر نہ جائے
جواب:- سایہایک گز کا طول کبھی کلی کبھی پھول
جواب:- چھتریدوڑی آئے بھاگی آئے جب بھی آئے شور مچائے
جواب:- ریل گاڑیدادا جان ہم سے بولے آگ جلاؤ اور پانی بولے
جواب:- حقہکبڑی ماں نے بچے پالے دھکے دے کر گھر سے نکالے
جواب:- تیر کماندادگرمی میں دور بھگائے سردی میں پاس بلائے
جواب:- آگ